نئی دہلی ، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بی جے پی کے ترجمان اور مہشورتوانائی ماہر نریندر تنیجا نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کے سب سے بڑے تیل اور گیس فیلڈ ممبئی ہائی کانام ویر ساورکر کے نام پر کیا جانا چاہئے۔تنیجا نے کہا کہ ممبئی ہائی کوویر ساورکر ممبئی آف شور نام دیا جانا چاہئے جسے پہلے ممبئی ہائی کے نام سے جانا جاتا تھا۔سرکاری ملکیت والے تیل اور گیس کارپوریشن(او این جی سی)کے زیر انتظام ہندوستان کے خام تیل کا 40فیصد پیداوار کرتے ہیں اور نصف سے زیادہ قدرتی گیس یہاں سے ملتی ہے۔وزیر پٹرولیم دھرمندرپردھان کو لکھے خط میں تنیجا نے مطالبہ کیا کہ او این جی سی کو ہدایت دی جائے کہ ساورکر کی آبائی ریاست میں واقع تیل اور گیس فیلڈ کا نام ان کے نام پر رکھا جائے۔